ملتان، ڈاکٹر پرویز اقبال ایم ڈبلیو ایم چوک قذافی یونٹ کے صدر منتخب، ضلعی آرگنائزر عون رضا نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اجلاس میں صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، باقر حسین صدیقی، یونٹ ممبران، اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے ڈاکٹر پرویز اقبال کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب یونٹ صدر سے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے چوک قذافی یونٹ کا اجلاس ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، باقر حسین صدیقی، یونٹ ممبران، اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے ڈاکٹر پرویز اقبال کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب یونٹ صدر سے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔ اس موقع پر ثمر عباس جعفری، سید تصور عباس گردیزی، سجاد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ حسن رضا ہمدانی کی علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات، علماء ونگ کے صوبائی صدر بننے پر مبارکباد
علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں، قیادت کی جانب سے اور ورکر ز کی جانب سے ان پر اعتماد قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے جامعہ شہید مطہری ملتان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات کی اور اُنہیں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر بننے پر مبارکباد دی، اس موقع پر مولانا مجاہد عباس جعفری، سید جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، زوہیب حسن، مولانا غلام جعفر انصاری موجود تھے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں، قیادت کی جانب سے اور ورکرز کی جانب سے ان پر اعتماد قابل تحسین ہے۔