علامہ حسن رضا ہمدانی کی علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات، علماء ونگ کے صوبائی صدر بننے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں، قیادت کی جانب سے اور ورکر ز کی جانب سے ان پر اعتماد قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے جامعہ شہید مطہری ملتان میں علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات کی اور اُنہیں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر بننے پر مبارکباد دی، اس موقع پر مولانا مجاہد عباس جعفری، سید جواد رضا جعفری، ثقلین نقوی، زوہیب حسن، مولانا غلام جعفر انصاری موجود تھے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے علماء متحرک ہیں، قیادت کی جانب سے اور ورکرز کی جانب سے ان پر اعتماد قابل تحسین ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔