data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ کچھ افراد کو زخمی حالت میں بھی بچا لیا گیا تھا جہاں اب بھی متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نصیر آباد سے مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-19
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کیلیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جی 20 سربراہ اجلاس: بڑی عالمی شخصیات کی شرکت سے معذرت
  • جی20 اجلاس خطرے میں! تین بڑی عالمی شخصیات نے شرکت سے انکار کر دیا
  • پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری‘ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
  • جنوبی کوریا : سمندر کی تہ سے 600 برس قدیم جہاز نکال لیا گیا
  • جنوبی کوریا: سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کا سربراہ گرفتار
  • جنوبی کوریا کے ساحل سے 600 سال پُراناماڈو 4 نامی جہاز نکال لیا گیا
  • مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • نصیر آباد سے مسلح افراد نے 2 مزدوروں کو اغوا کرلیا