غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ، معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کو تیار ہے لیکن قابض صیہونی رژیم اس معاملے سے مسلسل کترا رہی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے اجراء میں "جنگ کے دوبارہ آغاز نہ ہونے" اور "غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء" کو فلسطینی عوام کے حقوق کے طور پر پیش نظر رکھا جانا چاہیئے۔ العربی الجدید اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حازم قاسم نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کو جنگ بندی کی حمایت کرنی چاہیئے اور غزہ کے لئے مزید انسانی امداد بھیجنی چاہیئے تاہم غزہ کی پٹی کے اندرونی حالات میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے نقطۂ نظر سے غزہ میں امن دستوں کا مشن یہ ہونا چاہیئے کہ وہ اس خطے پر کسی بھی نئے اسرائیلی حملے کو روکیں اور غزہ کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو کوئی کردار ادا نہ کرنے دیں۔ 

واضح رہے کہ اس وقت غزہ میں جنگبندی معاہدے کا پہلا مرحلہ تقریباً نافذ ہو چکا ہے جس میں اسرائیلی قیدیوں کے بدلے بڑی تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اب صرف 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی حوالگی ہی باقی ہے۔ اس دوران اگرچہ حماس نے اپنے تمام وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا ہے لیکن قابض صیہونی رژیم، غزہ میں اب بھی نہ صرف ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ وہ غزہ کی پٹی میں خیموں اور پناہ گاہوں سمیت کسی بھی قسم کا رہائشی سامان بھی داخل نہیں ہونے دے رہی۔

ادھر گذشتہ 2 روز سے جاری موسم سرما کی بارشوں کے دوران، بے گھر فلسطینی خاندانوں کے خیموں کی ایک بڑی تعداد زیر آب آ گئی جس سے ان بے گھر خاندانوں کا جینا تک محال ہو کر رہ گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبرپر

لاہورآلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبرپررہا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار بدستور انتہائی مضر صحت قرا ر دیا گیا ہے۔  علی الصبح لاہور 439 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضا کا معیار خراب ہے، گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔ نئی دہلی کا اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکار ڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ایف 35 جنگی طیاروں کی ڈیل حتمی مرحلے میں
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبرپر
  • بہار الیکشن میں این ڈی اے کی واضح برتری، مودی کی ریاست پر گرفت مضبوط
  • اسرائیل جہاز بھربھر کے فلسطینیوں کو دوسرے ممالک بے دخل کرنے لگا
  • پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
  • حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کر دی
  • حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کردی
  • اسرائیلی یرغمالی کی باقیات کب حوالے کی جائیں گی، حماس نے بتا دیا
  • بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، عمر عبداللہ کا دہلی دھماکے پر ردعمل