بہار الیکشن میں این ڈی اے کی واضح برتری، مودی کی ریاست پر گرفت مضبوط
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-24
پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔ نتائج کے مطابق حکمران بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جے ڈی یو کے اتحاد این ڈی اے نے 243 میں سے 203 سیٹیں جیت لیں جبکہ ایم جی بی کو 34 اور دیگر جماعتوں کو 6 نشستیں ملیں۔ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔بہار اسمبلی کے انتخابات کے 6 نومبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 65.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان حکومت کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251113-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومت بلوچستان کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط ارسال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کو فول پروف سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن نے ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے، انتخابی کارروائیوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کوئٹہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 3 نومبر کو جاری کیا تھا۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرا سکیں گے، جب کہ ابتدائی فہرست 18 نومبر کو جاری کی جائے گی۔