تبدیلی کا نعرہ جعلی، گم راہ کن تھا، عون چودھری
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جعلی نعرے نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
عون چودھری کا کہنا تھا کہ پچیس کروڑ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا، ملک کو عملیات سے نہیں میرٹ سے چلایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا اس سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :