وفاقی وزیر ریلوے و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مایوسی میں گھرا ہوا ایک مرید پیرنی کے اشاروں پر چلتا تھا، عمران خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے سازشیں کیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو باتیں ہم سنتے تھے وہ آج بین الاقوامی جریدے میں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کے چاہنے والے اس آرٹیکل کو بار بار پڑھیں۔

مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

انہوں نے کہاکہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد عمران خان کی ایک ہی کوشش رہی کہ کسی طرح اقتدار تک پہنچ جائیں، تاہم یہ اپنے دور حکومت میں کسی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے۔

حنیف عباسی نے کہاکہ روحانی شخصیت نے عمران خان کے ساتھ کیا گل نہیں کھلائے، بشریٰ بی بی جعلی پیرنی کا کردار ادا کررہی تھی، اور تقرر و تبادلوں کے فیصلے بھی وہی کرتی تھی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کب کہاں جانا ہے، کابینہ میں کون رہے گا، یہ فیصلے بھی بشریٰ بی بی کرتی تھی، جبکہ کرپشن سامنے لانے پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، ہم نے اب اس ملک کو بھنور سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں اقتدار جادوگرنی کے ہاتھ میں تھا، جبکہ اس پارٹی نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ بھی لی، یہ دھوکے دے کر لوگوں سے پیسے کماتے تھے۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ’روحانی مشاورت‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی، بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی سے متعلق ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ پر شدید ردعمل، قانونی کارروائی کا اعلان

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اقتدار بشریٰ بی بی پیرنی جادوگرنی دور حکومت عمران خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیرنی جادوگرنی دور حکومت وی نیوز انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بشریٰ بی بی  کا حکومتی معاملات میں کردار؛ عالمی جریدے کی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری  بول پڑیں

لاہور:

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حکومتی معاملات میں کردار کے حوالے سے عالمی جریدے کی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رپورٹ کو سو فیصد درست اور حقائق کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ بی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا میں ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ نے جعلی پیرخانے اور روحانیت میں چھپی شیطانیت سے پردہ اٹھایا ہے۔ جو مخالفین کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں وہ خود جعلی طریقے سے اپنی زوجہ تک پہنچائی جانے والی معلومات کو روحانیت سمجھتا تھا۔ 4 سال تک کوچ اور پیرنی نے بانی پی ٹی آئی کو بیوقوف بنایا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویدار سے بشری بی بی حلال کرپشن کرواتی رہی۔ پنکی،گوگی ،کوچ اور بزدار نے مل کر بانی پی ٹی آئی کوچار سال ڈگڈی پر نچایاْ جادو ٹونے سے جعلی پیر خانے چلتے ملک اور معیشت نہیں چلتے۔  مخالفین کو دیوار میں چنوانے والوں کی روحانیت تین سال سے دفن ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو اسی بشریٰ بی بی کی فرمائش پر مینٹل ٹارچر کیا جاتا تھا۔ آج مریم نواز کی حکومت میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس کی مکمل سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ،یہ اپنا اپنا ظرف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم برسوں سے بتا رہے ہیں، حنیف عباسی کا ردِعمل
  • چیئرمین پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ کے آرٹیکل پر شدید ردعمل، بشریٰ بی بی کے خلاف کردار کشی قرار دے کر قانونی کارروائی کا اعلان
  • فیض حمید پر بشریٰ بی بی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام”دی اکانومسٹ”
  • پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی سے متعلق ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ پر شدید ردعمل، قانونی کارروائی کا اعلان
  • بشریٰ بی بی کا حکومتی معاملات میں کردار؛ عالمی جریدے کی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری بول پڑیں
  • بشریٰ بی بی  کا حکومتی معاملات میں کردار؛ عالمی جریدے کی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری  بول پڑیں
  • برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ، عمران کی شادی اور انداز حکمرانی پر سوالات اٹھ گئے
  • ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ
  • ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ