وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اعدادوشمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں،ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کا مقصد مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔

ہفتے کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات درست ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے بتایا کہ تازہ ترین معاشی اعدادوشمار حکومتی معاشی اصلاحات کی کامیابی کو ظاہر کررہے ہیں اور معاشی ترقی کی رفتار ہر روز بہتر ہو رہی ہے، جس کے اثرات کاروباری برادری اور عوام کے سامنے واضح ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ رواں سال کی گئی ٹیرف اصلاحات سے نہ صرف ریونیو وصولی متاثر نہیں ہوئی بلکہ درآمدات پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی وصولی میں 25 فی صد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ صرف 3.

6 فی صد زیادہ قابل ڈیوٹی مصنوعات کی مقدار کے باوجود سامنے آیا، جس سے یہ خدشہ غلط ثابت ہوا کہ ٹیرف میں کمی سے ریونیو کم ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ ڈیوٹی فری امپورٹس میں 41.5 فی صد اضافہ ہوا ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر درآمدات خام مال اور انٹرمیڈیٹ اشیاء کی ہیں، جو ملک کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتری کی علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا‘ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی مثبت رپورٹ کا خیرمقدم

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کا مقصد مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس کے نتیجے میں خام مال اور ثانوی درجے کی مصنوعات کی درآمد میں اضافہ ہوا، جو ملکی برآمدات کی مسابقت کو مضبوط کرے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کسٹم اصلاحات کے نتائج میں ایف بی آر کو جدید، شفاف اور مؤثر ادارہ بنانے کی حکومتی حکمت عملی کے اثرات بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ٹیکس چوری روکنے اور تمباکو، ٹائلز اور دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود خامیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے انتظامی اور اداراجاتی اقدامات کی ہدایت بھی دی۔

وزیراعظم نے ایف بی آر اور فنانس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ پاکستان معاشی مشکلات سے نجات پائے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حقیقی طور پر حاصل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی رفتار تیز کریں، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطح اجلاس میں حکم

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ عہدے داران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اجلاس پاکستان شہباز شریف ملکی معیشت وزیراعظم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس پاکستان شہباز شریف ملکی معیشت وزیراعظم شہباز شریف اصلاحات کا میں اضافہ اجلاس میں ایف بی آر کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری