انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
کراچی:
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں، تاہم اس بار ان کی نئی فلم سینما گھروں کے بجائے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔
شوبز ویب سائٹ کے مطابق انوشکا شرما کی اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم "چکڑا ایکسپریس” جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل مکمل ہو چکی تھی، مگر پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان کچھ اختلافات کے باعث اس کی ریلیز مؤخر ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کو فلم کے اختتامی حصے پر کچھ اعتراضات تھے، تاہم اب دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور فلم جلد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
اس فلم میں انوشکا شرما بھارتی خاتون کرکٹر جھلن گوسوامی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو 2002 سے 2022 تک بھارتی ٹیم کا حصہ رہیں۔ جھلن کا تعلق مغربی بنگال کے ایک چھوٹے قصبے ’چکڑا‘ سے ہے، اسی مناسبت سے فلم کا نام بھی رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فلم کی ریلیز 2024 میں متوقع تھی لیکن نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے اختلافات کے باعث اسے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انوشکا شرما نیٹ فلیکس
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔