سندھ حکومت نیا ’’سندھ واٹر لا‘‘ متعارف کرانے کیلیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) سندھ حکومت نے سندھ واٹر پالیسی 2023ء کی رہنمائی میں نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وزیر آبپاشی کے مطابق یہ قانون سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے وفد میں مسٹر بیکیلے ڈیبیلے (لیڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اسپیشلسٹ)، فرانسوا اونیمس اورمسٹر زیلالم تیسیفے میکونن شامل تھے۔ ملاقات میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن، ایڈیشنل سیکرٹری اطہر بہزاد میمن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سوات منصوبے (SWAT Project) اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ واٹر
پڑھیں:
آئینی ترمیم کا مسودہ تیار:حکومت کا این ایف سی ایوارڈ نہ چھیڑنے کا عندیہ
آئینی ترمیم کا مسودہ تیار:حکومت کا این ایف سی ایوارڈ نہ چھیڑنے کا عندیہ parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت نے 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم نے مسودہ تیار کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ، ایک، دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے حکومت نے پیپلزپارٹی کو 27ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے حکومت پیپلزپارٹی کے جواب کی منتظر ہے، پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ اِس کی منظوری دے گی، پیپلز پارٹی کی تجاویز کو بھی حتمی مسودہ میں شامل کیا جائے گا، ہفتہ کو سینیٹ اجلاس رکھنا پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونے کی صورت میں ہفتہ کو آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے کا آپشن موجود ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بریفنگ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس گردی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: حکومت اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم