data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار باربی کیو پارٹی مناتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے، جس سے دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔

خلانوردوں کی یہ خلائی دعوت اس طرح سے ممکن ہوئی جب چین نے ایک جدید اوون تیار کیا جو مائیکروگریویٹی ماحول میں بھی کھانا پکانے کے قابل ہے۔ اس اوون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دھوئیں اور نقصان دہ کیمیکلز سے پاک طریقے سے کھانا تیار کرتا ہے، جس سے خلائی اسٹیشن کا حساس ماحول متاثر نہیں ہوتا۔

چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر لیو ویبو نے بتایا کہ یہ اوون اپنی نوعیت کا پہلا آلہ ہے جسے زمین سے باہر یعنی خلا میں موجود کسی اسٹیشن پر باقاعدہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق اوون کا درجہ حرارت 190 ڈگری سیلسیئس تک بڑھایا جا سکتا ہے، جس سے چکن، اسٹیک اور دیگر کھانے کے اجزا پوری طرح پک جاتے ہیں۔

جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ خلانوردوں نے چکن ونگز کو ایک خاص پنجرے نما گرِل میں رکھا اور اسے اوون کے ہیچ میں بند کر کے پکایا۔ کچھ دیر بعد جب کھانا تیار ہوا تو وہ حیران رہ گئے کہ ذائقہ، خوشبو اور رنگ کسی زمین پر بنے کھانے سے کم نہیں۔

خلائی اسٹیشن میں موجود خلانورد وو فی نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ یہ چکن ونگز حیران کن طور پر مزیدار ہیں، ان کا ذائقہ اور خوشبو زمین جیسے ہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلا میں کھانا پکانے کا یہ تجربہ نہ صرف تفریحی تھا بلکہ سائنسی طور پر بھی انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ آئندہ طویل خلائی مشنوں کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے مستقبل میں خلائی سفر کے دوران تازہ کھانے کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جس سے خلابازوں کی صحت، توانائی اور نفسیاتی کیفیت میں بہتری آئے گی۔

ابھی تک  خلا میں کھانے کا انحصار پہلے سے تیار شدہ خشک یا منجمد خوراک پر ہوتا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چکن ونگز خلا میں

پڑھیں:

راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور

راولپنڈی:

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 17 کروڑ روپے کے بزنس فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی۔

تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم  ین جن فو کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس پر بزنس کے لین دین میں 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ لین دین کے حوالے سے کوئی چیک یا اشٹام پیپر موجود نہیں، صرف زبانی الزام کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کر ڈالے
  • چینی نوجوان جوڑے کو لوگ جڑواں بہن بھائی سمجھنے لگے
  • قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت
  • چینی خلانوردوں کی خلا میں باربی کیو پارٹی!
  • راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور
  • ہفتے میں صرف چند اخروٹ کھانے سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم
  • چینی خلابازوں کی واپسی مؤخر، خلائی ملبے کے ممکنہ ٹکراؤ کا شبہ
  • راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا
  • ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے بین الاقوامی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟