ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ 2032 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حال ہی میں ختم ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
آئی سی سی نے 2029 میں ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کو دس ٹیموں تک پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔
آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے کھیل میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی۔
2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تاہم 2029 کے ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔
اگلے سال ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھی 12 ٹیموں تک بڑھایا جائے گا، جس کے گزشتہ ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق بڑا انتظامی فیصلہ کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالتی کارکردگی میں بہتری اور زیر التوا مقدمات کے جلد از جلد فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے تعطیلات کا نیا شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم فیصلہ چیف جسٹس پاکستان کی درخواست اور ججز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔
نئے انتظامات کے تحت سپریم کورٹ کے ججز نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں واقع پرنسپل سیٹ پر کام کے دورانیے میں اضافے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ماضی کی روایت کے برعکس اس بار سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹریوں میں ججز کے بیٹھنے کے وقت میں کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تاہم ججز کی جانب سے اصل میں حاصل کی جانے والی تعطیلات کا دورانیہ گزشتہ برسوں کی طرح 4 ہفتے ہی برقرار رہے گا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے انتظامات کا بنیادی مقصد تعطیلات کے دوران بھی ججز کی دستیابی کو یقینی بنانا اور مقدمات کی سماعت کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے تاکہ زیر التوا کیسز کے بروقت فیصلوں میں مدد مل سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتظامی فیصلہ تعطیلات سپریم کورٹ وی نیوز