data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے، جلد سیاسی مفاہمت اور مذاکرات سے متعلق مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے لاہور میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی، اور مذاکرات کے ذریعے استحکام کی راہیں تلاش کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے، ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنی انتہا پر ہے، ایسے میں تمام سیاسی قوتوں کو مکالمے کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، ن لیگ کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں سے بھی ملاقات کر چکا ہوں، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، ایسے افراد کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے گا جو دونوں جانب اعتماد رکھتے ہوں تاکہ سیاسی تناؤ ختم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں اب بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوں لیکن جو لوگ سیاسی ناسنجیدگی دکھا رہے ہیں، ان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، عمران خان کے سچے فالورز ہماری پیش رفت سے خوش ہوں گے،پہلا ہدف لاہور جیل میں موجود اسیران کی رہائی کو یقینی بنانا ہے، ملک میں تقسیم خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور اب مفاہمت ہی واحد راستہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ  چودھری شجاعت حسین اُن چند رہنماؤں میں شامل ہیں جو ہمیشہ بات چیت اور افہام و تفہیم پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی بھی ان کا احترام کرتے ہیں، اور دوسری جانب بھی ان کے لیے عزت موجود ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فواد چودھری نے نے کہا

پڑھیں:

آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع،27ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ تیار،اگلے ہفتے منظوری کا امکان

آئینی ترمیم پہلیسینیٹ میں پیش کی جائے گی، دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی
حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے فریم ورک تیار کرلیا، ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائیگا، منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا،ذرائع

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اراکین شامل ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کی قیادت سے مذاکرات جاری ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی: فواد چودھری
  • ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کر چکا ہوں، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سامنے آئیں گی، فواد چوہدری
  • مذاکرات کیلئے ن لیگی قیادت رابطے میں ہے، جلد اچھی خبر ملے گی، فواد چودھری
  • عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلیے کوششیں جلد رنگ لائیں گی‘ فواد چودھری
  • پاکستان، ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط 
  • آئینی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع،27ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ تیار،اگلے ہفتے منظوری کا امکان
  • دادو میں پی ایس او جدید ماڈل ولیج کا افتتاح
  • ’تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہیں‘: رؤف حسن نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا
  •  داعی کی حیثیت سے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرناچاہیے‘ فریحہ فواد