تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے 8 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ مقدمہ کی مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں داخل ہوئے، ملزمان نے تھانہ کے اندر توڑ پھوڑ کی اور اہکاروں کو زخمی کیا۔ ملزمان نے تھانے کی الماریاں اور شیشے توڑ دیئے، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کے بھی شیشے توڑ دیئے۔ ملزمان نے وائرلیس سیٹ بھی توڑ دیئے۔ ملزمان تھانے میں موجود مال مقدمہ کی موٹر سائیکلیں بھی اُٹھا کر لے گئے۔ ملزمان نے پولیس اہکاروں کی جیبوں سے رقم بھی نکال لی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دن کا جسمانی ریمانڈ کرنے کا حکم ملزمان کا
پڑھیں:
ہاکس بے میں ایک شخص قتل‘عزیزبھٹی سے گولی لگی خاتون کی لاش ملی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی 500 کوارٹر مشرف کالونی سیکٹر 6 ڈی کنٹینر یارڈ کے قریب فائرنگ سے 40سالہ فاروق خان ولد محمد امیر خان شخص جاں بحق ہوگیا ۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر سندھی ہوٹل کے قریب گھر سے 45 سالہ خاتون صائمہ زوجہ سکندر کی گولی لگی لاش ملی ۔پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار ریکسر پل ہزارہ محلہ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت سے 35 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کوگلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، جس کے بعد ملزمان لاش مذکورہ مقام پر پھینک کرفرار ہوگئے۔ ابتدائی معائنے کے مطابق مقتول کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔ کھوکھرا پار ملیر مدینہ کالونی کے علاقے میں مکان نمبر ایم ای 651 سے پھندا لگی لاش ملی ، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متوفی کی شناخت 42سالہ کاشف ولد حنیف کے نام سے ہوئی ۔ ماڑی پور کے علاقے گریکس، بلال جمپ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے کے باعث پندرہ ماہ کی بچی ذونیشا جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیا رہ یعقوب آباد منہاج شریعہ مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 34سالہ تنویر شدید زخمی ہوگیا ۔ نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ پولیس اہلکار زخمی ہوا ۔کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی المصطفیٰ اسپتال کے قریب سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔