تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان عدالت میں پیش ہے جن کے کیس کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے۔ پشاور۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سید جمیل اور سید نصیر اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔  

دوونوں ملزمان کے اکاؤنٹس میں 198 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے بینک اسٹیٹمنٹ سے بھی شواہد ملے ہیں۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار