علیمہ خان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی،ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ وارنٹ پر دستخط کیے،عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ اُدھرانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے سابق چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرملزموں کے خلاف نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے19 نومبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پرسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور اعظم سواتی سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ کے گواہ اڈیالہ جیل چلے گئے۔ عدالت نے گواہوں کو آئندہ تاریخ پر دوبارہ طلب کر لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔