اسکول ٹیچر کو بچے کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر 10 ملین ڈالر ہرجانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسکول ٹیچر کو عدالت نے 10 ملین ڈالر (تقریباً 1 کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی عدالت نے 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 2023 میں کلاس روم میں فائرنگ سے زخمی ہونے کے کیس میں 10 ملین ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے اس فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو کئی بار مطلع کیا گیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے، لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس کیس میں طالب علم کی والدہ کو اسلحہ رکھنے اور غفلت برتنے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
یہ واقعہ جنوری 2023 کا ہے، جب 28 سالہ ایبی کو اپنی پہلی جماعت کے کلاس روم میں بیٹھے ہوئے چھ سالہ بچے کی گولی لگ گئی۔ گولی لگنے کے بعد انہیں تقریباً دو ہفتے اسپتال میں گزارنے پڑے اور چھ سرجریوں کی ضرورت پیش آئی۔ ابھی تک ان کا بایاں ہاتھ مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا، اور گولی سینے میں ہی موجود ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملین ڈالر
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔