امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالرز (ایک کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے 2023 میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

28 سالہ ایبی کو جنوری 2023 میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی پہلی جماعت کے کلاس روم میں پڑھنے کی میز پر بیٹھی تھیں۔ گولی لگنے کے بعد تقریباً دو ہفتے ہسپتال میں گزارے جہاں انہیں چھ سرجریوں کی ضرورت پڑی اور ابھی تک ان کا بایاں ہاتھ مکمل فعال نہیں ہے۔

چھ سالہ بچے کی طرف سے چلائی گئی گولی ٹیچر کے سینے میں رہ گئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ سے عدالت نے

پڑھیں:

کراچی: ہیوی ٹریفک حادثے میں ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک  شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایدھی محمد عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 47 سالہ ہیرا لال ولد جمعہ کے نام سے جبکہ زخمی کی 55 سالہ رام جی ولد ہالا رام کے نام سے کی گئی، جاں بحق و زخمی ہونے والے ماڑی پور کے رہائشی ہیں، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

بہادر آباد کے علاقے شاہراہ فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار کار نمبر BHY-729 کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے راہگیر کی شناخت 36 سالہ باغ چند ولد سکھیو کے نام سے کی گئی، ٹیپو سلطان کے علاقے شاہراہ فیصل دہلی سویٹس کے قریب تیز رفتار کار نمبر BBT-774 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون ڈرائیور شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 24 سالہ ماہم زوجہ یوسف کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسکول ٹیچر کو بچے کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر 10 ملین ڈالر ہرجانہ
  • سعودی عرب، امارات، برطانیہ اور امریکا سے پاکستان میں ترسیلات زر میں نمایاں بہتری
  • کراچی: ہیوی ٹریفک حادثے میں ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • امریکا: طالبعلم کی فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر ادائیگی کا حکم
  • انڈونیشیا ،جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • کراچی میں بے قابو منی بس سے کچل کر 2 بھائی جاں بحق،حادثے میں 11 افراد زخمی
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، ایک شہید متعدد زخمی