گھوٹکی: پولیس کا کچے میں شرگینگ کیخلاف آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھرکی( نمائندہ جسارت/نمائندہ جسارت) گزشتہ رو زگھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میںشر گینگ کے مسلح افراد نے سلیرو اور دھوندو برادری کے گھروںمیں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے 6افراد کو قتل اور ایک خاتون سمیت 6افراد کو زخمی کردیا تھا، موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا، وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی جس کے تناظر میں جمعہ کے روز کچے میں پولیس و رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شرگینگ کے 12ڈاکوہلاک کردیے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں گزشتہ روز مسلح ہتھیار بندوں کے ہاتھوں 6 افراد کے قتل اور 6 کے زخمی ہونے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 کے شدید زخمی ہونے کے بعد ضلع گھوٹکی کی پولیس اور انتظامیہ میں شدید کھلبلی مچ گئی۔جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے کچے کے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ شر گینگ کے خلاف جاری مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا،کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو مارا گیا ، مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت شاہو کوش کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے کچھ عرصہ قبل ہی میں ضلع رحیم یارخان پنجاب کے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھاجس پرپنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکو کے زندہ یا مردہ پکڑنے پر سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کر رکھی تھی سمیت12 کے لگ بھگ ڈاکو مارے گئے ہیں جن میں سے 6 ہلاک شدہ ڈاکوؤں کی لاشیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیں جبکہ بقایا6 ڈاکوؤں کی لاشیں انکے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔