گھوٹکی : پولیس رینجرز آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید،2زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
رونتی میںفورسز کا شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن
پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوںمیں تصادم،ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مواد برآمد
ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں 9خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار امجد شہید جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی انور کھیتران نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور جدید ڈرون کیمروں، بھاری ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پولیس کی تحویل میں لے لی گئی ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں کے
پڑھیں:
سکھر: رونتی کچہ میں پولیس آپریشن، 50 لاکھ انعام یافتہ ڈاکو شاہو کوش ہلاک
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں رونتی کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ رات ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے ایک کی شناخت شاہو کوش ولد منڈا کوش کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
مزید پڑھیں: سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے پائیدار امن قائم ہو پائے گا؟
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شاہو کوش ضلع رحیم یار خان میں 12 پولیس جوانوں کی شہادت کے واقعے میں مرکزی ملزم تھا۔ وہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا
پولیس حکام نے بتایا کہ دیگر ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی سکھر رینج نے عزم ظاہر کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکو ڈاکو شاہو کوش ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ رونتی کچہ ایریا سکھر شاہو کوش ولد منڈا کوش