data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-26

 

 

ڈھرکی( نمائندہ جسارت/نمائندہ جسارت) گزشتہ رو زگھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میںشر گینگ کے مسلح افراد نے سلیرو اور دھوندو برادری کے گھروںمیں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے 6افراد کو قتل اور ایک خاتون سمیت 6افراد کو زخمی کردیا تھا، موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا، وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی جس کے تناظر میں جمعہ کے روز کچے میں پولیس و رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شرگینگ کے 12ڈاکوہلاک کردیے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں گزشتہ روز مسلح ہتھیار بندوں کے ہاتھوں 6 افراد کے قتل اور 6 کے زخمی ہونے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 کے شدید زخمی ہونے کے بعد ضلع گھوٹکی کی پولیس اور  انتظامیہ میں شدید کھلبلی مچ گئی۔جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے کچے کے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ شر گینگ کے خلاف جاری مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا،کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو مارا گیا ، مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت شاہو کوش کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے کچھ عرصہ قبل ہی میں ضلع رحیم یارخان پنجاب کے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھاجس پرپنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکو کے زندہ یا مردہ پکڑنے پر سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کر رکھی تھی سمیت12 کے لگ بھگ ڈاکو مارے گئے ہیں جن میں سے 6 ہلاک شدہ ڈاکوؤں کی لاشیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیں جبکہ بقایا6 ڈاکوؤں کی لاشیں انکے ساتھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

 

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک