فائل فوٹو

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے محکمہ خارجہ میں جنوب اور وسط ایشیائی امور بیورو کے معاون سیکریٹری Paul Kapur سے ملاقات کی۔

پال کپور کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا پاکستان تعلقات میں پیشرفت کے طریقوں پر بات کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان امور پر بھی بات کی گئی کہ کس طرح دونوں ملکوں کو زیادہ خوشحال اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے آٹھ ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے۔

پاکستان شاہینز کو گروپ 'بی' میں عمان، بھارت 'اے' اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ 'اے' میں افغانستان 'اے'، بنگلہ دیش 'اے'، ہانگ کانگ اور سری لنکا 'اے' کو رکھا گیا ہے۔

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔

شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر کو یو اے ای سے ہوگا۔

دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 21 نومبر کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو ہوگا۔

پاکستان شاہینز اسکواڈ:

محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان

Muhammad Irfan Khan to lead Pakistan Shaheens in Men's Asia Cup Rising Stars 2025

Details here ⤵️ https://t.co/77dUiPnNTB

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 7, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایک تحفہ ہے اور اس کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے لوگ ہیں، سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر
  • چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تجاویز منظور کر لیں
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل ملاقات کر رہی ہیں
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • جنرل ساحر شمشاد کا برونائی کا دورہ، علاقائی اور عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
  • آئی سی سی ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں
  • پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کرلیا گیا
  • صدر آصف زرداری کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق