یوم شہدائے جموں پر میئر سکھر کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت )یومِ شہدائے جموں پر میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا خراجِ عقیدت سندھ حکومت کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم پر قائم میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں جموں کے بہادر شہداکو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے غیور شہدانے آزادی کشمیر کی بنیاد اپنے خون سے رکھی، جن کی قربانیاں تاریخِ آزادی کا روشن باب ہیں۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ 1947ء کے شہداکی عظیم قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا ایسا درخشاں باب ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے حقِ خود ارادیت کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اور انصاف کی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جاتی، کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے، اور مظلوم کشمیریوں کو انصاف دلانے کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت کہا کہ
پڑھیں:
جموں و کشمیر کے شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اسلم خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) ہم 6نومبر یوم شہدائے جموں و کشمیر کے سیاہ دن پر تمام شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان شہداکی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار محب قومی سماجی کونسل کی جانب سے 6نومبر یوم شہدائے جموں و کشمیر کے سیاہ دن کے موقع پر کراچی گرینڈ الائنس (کے جی اے) کے آفس میں یوم شہدائے جموں و کشمیر کی یاد میں منعقدہ اجلاس سے کے جی اے کے سربراہ نے صدارت کرتے ہوئے کیا۔