سٹی42:  سینئیر قانون دان اور مسلم لیگ نون کے سیاستدان، سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے۔

جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک سابق رکن قومی اسمبلی (MNA) تھے۔ 

جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ کے سیاسی کیریئر کے بارے میں کچھ تفصیلات:
وہ سنہ 2008 اور 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 101 (گوجرانوالہ-VII) سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
جنوری 2016 میں سپریم کورٹ  کے ایک بنچ نے انہیں نااہل قرار دے کر ان کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
بعد میں انہوں نے اپنے بھائی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ (سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب) کے حق میں سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
ان کے بھائی ڈاکٹر نثار چیمہ بھی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاست میں سرگرم رہے ہیں۔ 

شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد

گوجرانوالہ کے علاقہ وزیرآباد کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے جسٹس ریٹائرڈ  افتخار چیمہ  کے چھوٹے بھائی محکمہ صحت کے سینئیر  اہلکار سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرانوالہ  ڈاکٹر نثار چیمہ بعد مین پنجاب کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بنے تھے، ریٹائر ہونے کے بعد نثار چیمہ نے سیاست شروع کی اور مسلم لیگ نون میں شامل ہوئے۔ جب سپریم کورٹ کے بعض ججوں نے ایک متنازعہ فیصلہ میں جسٹس افتخار چیمہ کو سیاست کرنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا تھا نثار چیمہ اپنے بھائی کی جگہ سیاست کرنے کے لئے آگے بڑھے۔  ڈاکتر نثار چیمہ نے 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ NA-79 (گوجرانوالہ-I) سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 
جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ وزیر آباد سے دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے 
جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ کے چوٹھے بھائی ذوالفقار چیمہ پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی رہے، انہوں نے اپنے آبائی ضلع گوجرانوالہ کی پولیس رینج کی قیادت کی اور جرائم کی سرکوبی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ذوالفقار چیمہ بعد میں آئی جی موٹروے مقرر ہوئے۔
 جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ کے انتقال کی خبر سے وزیرآباد اور گوجرانوالہ میں سوگ کی فضا طاری ہو گئی۔ علاقہ کے شہری اور مسلم لیگ نون کے کارکن بڑی تعداد میں مرحوم جسٹس افتخار کے گھر پر جمع ہو گئے۔ 

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

جسٹس افتخٓر چیمہ کو نااہل قرار دینے کا متنازعہ فیصلہ

مئی 2013 کے الیکشن مین جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد کی نشسست این اے  101 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان سے الیکشن ہارنے والے  پی ٹی آئی کے امیدوار احمد چٹھہ نے ان کے کاغذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرنز سے متعلق بعض دستاویزات پیش نہ کرنے کا جواز بنا کر انتخاب کو  انتخابی ٹریبونل مین چیلنج کیا جہاں سے جسٹس افتخار کے انتخاب کو صحیح قرار دیا گیا۔ احمد چٹھہ نے الیکشن ٹریبونل کے فیسلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، سپریم کورٹ نے  جنوری 2016 مین جسٹس افتخار چیمہ کو نہ صرف ان کی جیتی ہوئی نشست سے مھروم کر دیا بلکہ سیاست کرنے کے لئے نا اہل بھی قرار دے دیا۔  اور این اے 101 گوجرانوالہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس افتخار کی جگہ ان کے بھائی نثار چیمہ کو سیاست میں آنا پڑا ۔ نثار چیمہ نے اس نشست پر 2018 کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کی۔

بجلی کے بل کی لیٹ پیمنٹ پر جرمانہ سے بچنےکاطریقہ؛ کمپنی نے نیا راستہ کھول دیا

Caption  نثار چیمہ کی مسلم لیگ نون کے قائد کے ساتھ ایک تصویر

جسٹس افتخار  کو نا اہل قرار دلوانے والا سیاستدان خود نا اہل قرار پا گیا

یہ دلچسپ امر ہے کہ پی ٹی آئی کے   رہنما احمد چٹھہ نے  2016 میں جسٹس افتخار کو نا اہل قرار دلوایا تھا، جولائی 2025 کو وہ خود بھی الیکشن کمیشن سے نا اہل قرار پا گئے۔

سندھ کے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد

جسٹس افتخار چیمہ کی نشست این اے 101 کو بعد میں این اے 66 بنا دیا گیا تھا۔ اس نشست پر  جسٹس کی نا اہلی کے بعد 2018 کا الیکشن تو نثار چیمہ جیت گئے تھے، بعد میں  فروری 2024 کے  الیکشن کے لئے مسلم لیگ نون نے اپنا امیدوار بدل دیا تو  پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ اس نشست سے الیکشن جیت کر رکن قومی اسمبلی بن گئے۔

احمد چٹھہ کو  مئی 9  2023 کے سانھہ کے واقعات میں قید کی سزا  ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28 جولائی 2025 کو انہیں بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دے دیا۔ ، جس کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی اور یہاں ضمنی انتخاب کرایا گیا اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کے مقابلہ میں تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اور آج اس نشست پر مسلم لیگ نون کا امیدوار  بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب قرار پا گیا۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جسٹس ر افتخار احمد چیمہ رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ نون کے جسٹس ریٹائرڈ جسٹس افتخار افتخار چیمہ نا اہل قرار سپریم کورٹ نثار چیمہ احمد چٹھہ ر چیمہ کو دے دیا کے لئے

پڑھیں:

وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات

وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی اسلام آباد میں ملاقات ،وزیرِ اعظم نے صدر اے ایف سی کا خیرم مقدم کیا اور ایشیا میں فٹبال کے کھیل کی ترقی کیلئے شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی قیادت میں اے ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم نے حکومت کے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں نوجوانوں کو یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔وزیرِ اعظم نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی، اسے خطے میں فٹبال کے کھیل کے حوالے سے ایک اہم مرکز اور ایک خودمختار و میرٹ پر مبنی فٹبال فیڈریشن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں فٹبال کی ترقی، کوچز اور ریفریز کی فراہمی، اسٹیڈیمز، قومی تربیتی مراکز اور ٹیلنٹ پاتھ ویز کے قیام کے حوالے سے پاکستان اور اے ایف سی کے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان میں اے ایف سی کے میچز کی میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے ان کی بے مثال میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان صوبے میں عسکری آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، خیبرپختونخوا حکومت کا امن جرگہ بلانے کا اعلان پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ستائیسویں آئینی ترمیم،وزیراعظم سے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ افغانستان میں سچ بولنا جرم بن گیا، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب
  • مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے ارم حامد کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج
  • ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان
  • پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج
  • 9 مئی کیسز: مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات
  • ممبئی ہائیکورٹ نے 14 برس سے قید مسلم شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا
  • فورسز کا کرک میں آپریشن: کالعدم تنظیم کا کمانڈر نثار حکیم مارا گیا
  • کیا ہائی کورٹ کادائرہ اختیارواپس لیا جاسکتا ہے ؟جسٹس جمال مندوخیل