کراچی میں موچکو کے علاقے باکس بے مشرک کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرک اڈے کے منیجرکو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح موچکو تھانے کےعلاقے باکس بے مشرک کالونی 500 کوارٹرسیکٹر 6 ڈی کنٹینر یارڈ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شخص کو قتل کردیا اورموقع پرسے فرارہوگئے۔

مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کردی گئی،مقتول کی شناخت 45 سالہ فاروق خان ولد محمد امیرخان کے نام سے کی گئی، مقتول ٹرک اڈے کا منیجراورمشرف کالونی کا رہائشی تھا اوراس کا آبائی تعلق میاںوالی سے تھا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

ایس ایچ اوموچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ مقتول فاروق خان کو سینے پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعہ لوٹ مار کا نہیں لگتا، مقتول کے پاس اس کی تمام ضروری چیزیں اورموٹرسائیکل موجود تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخشانہ معلوم ہوتا ہے اورایک سال قبل مقتول کےآبائی علاقے میں اس کے ایک رشتہ دار کو بھی قتل کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایاکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرسی سی ٹی وی فوٹیج سمت دیگر واقعاتی شواہد اکھٹا کرکے واقعے کی مختلف پہلووں پر باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ قتل کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق

چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی میں جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • نیو کراچی ، جیولری شاپ پر ڈکیتی، فائرنگ ، 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
  • سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
  • چارسدہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق