‘ تعلیم پر 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے’، وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر 50 ارب تو کیا 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو کریں گے۔وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفت تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، پاکستان سے لاکھوں بچوں بچیوں کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نوجوان ہی ملک کو آگے لے کر جائیں گے،ملک کی قسمت سنواریں گے۔وزیراعظم نے تقریر کے اختتام پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔بلوچستان کے دور درازعلاقوں سیبھی طلبا نے میرٹ پر لیپ ٹاپ وصول کیا ۔ میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔بلوچستان کی ہی ایک طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتیہوئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی ، جب وہ وزیراعظم کے پاس پہنچیں تو شہباز شریف نے اپنی نشست ان کے لیے خالی کردی اور انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کابھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان حکومت پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کابھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر بات چیت والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام قومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپیکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن آزاد کشمیر: وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم

پڑھیں:

نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیے جانے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو آئندہ مالی سال میں الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی، رجسٹریشن سمیت دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیئے جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان