کوسٹ گارڈز کی مختلف کارروائیاں، چرس، آئس اور سونا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ جس کے دوران چرس، آئس اور سونا برآمد ہوا۔
اس حوالے سے ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ گوادر سے گاڑی میں چھپائی گئی 201 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے 42 کلو آئس اور بدوک روڈ پر مشکوک گاڑی سے 1183.
ترجمان کا کہنا ہے کہ حب بائی پاس روڈ پر بس کے خفیہ خانوں سے 250 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈز
پڑھیں:
فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 4095 ڈالر ریکارڈ ہوئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 5067 روپے ہو گئی۔