2025-10-25@09:03:44 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«ڈاکوو ں کے درمیان»:

    حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، کچے کے 72ڈاکو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، سرنڈر پالیسی 2025 تقریب کا باضابطہ آغاز ہوگیا کچے کے علاقے کے 72 ڈاکوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے سندھ پولیس کے افسران، جوانوں اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ غلام نبی میمن، ڈپٹی انسپکٹر جنرلزلاڑکانہ، سکھر، متعلقہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔سرنڈر پالیسی کے تحت 72 ڈاکووں نے سرنڈر کیا ہے، بدنام زمانہ...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
    نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید...
    کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عباس کے نام سے کی گئی۔ سپر ہائی وے احسن آباد لاکھانی ٹاور کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ سہیل نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وئے صنعتی ایریا پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے...
    راجن پور پولیس نے روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران کمسن بچے سمیت 2 مغوی بازیاب کرالیے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق بازیاب مغویوں کو 2 روز قبل اغوا کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
    رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کردیں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،جدید ہتھیار استعمال کئے پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
    لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔ پولیس  کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔  
    لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں دو مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے ضمیر اور رمضان نامی شہریوں کو چند روز قبل اغوا کر کے کچہ منتقل کیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
    لاہور: راجن پور پولیس نے تین دن قبل  تاوان کیلئے اغوا 2 مغویوں کو ڈاکوؤں سے باحفاظت بازیاب کرالیا۔ پنجاب پولیس نے ڈی پی اور فاروق امجد کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو...
     حیدرآباد(نیٹ نیوز) کچے کے علاقے سے اغوا  ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا۔کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغوا  ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباو ڈالنے کیلئے کیا تھا۔
    —فائل فوٹو قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں لاہور سے تعلق رکھنے والے علی نواز اور  گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیراز اسلم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈاکو انتہائی خطر ناک ہیں جو 40 وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔ مختلف کارروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ سمیت 9 ملزمان گرفتارکراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی... گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمد ہوا ہے۔زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا...
    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے  کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے  ٹھکانے مسمار کر دئیے۔ ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان۔پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔  ڈسٹرکٹ...
    کراچی: شہر قائد میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان المبارک کے پہلے 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کی جانب سے یکم مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پولیس کو سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کی واضح ہدایت کے باوجود شہر میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے رمضان میں پہلے عشرے کے صرف 4 روز میں 4 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیا۔ گزشتہ روز شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے دوسرے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر نہ صرف...
    کچے اور پکے کے ڈاکووں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے، لطیف کھوسہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھ لیا گیا ہے، ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے تو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا عوام ہی حکمران ہیں، ہمارے ہاں بے راہ روی آگئی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکووں...
    کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
    اسلام آباد( نیوز   ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
    شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مزید 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ سکھن کے علاقے بھینس کالونی لیبر اسکوائر 500 کوارٹر گلی نمبر 5 میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ سکھن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 25 سالہ امجد اور 38 سالہ حفیظ کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔ پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔ پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہی ہے ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے۔ عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ جنہوں نے نو مئی کیا، شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ...
      کچے کے ڈاکو ؤں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے صبح ڈکیت گروپ کے سرغنے کا بھائی بھی...
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے رضویہ سوسائٹی وحیدہ آباد کے رہائشی  2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوانوں کو گھوٹکی کے ڈاکوؤں نے دھوکے سے بلا کر اغوا کرلیا اور ان کی رہائی کے عوض 60 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔   تینوں مغوی آن لائن ڈرائی کلیننگ کا کام کرتے ہیں، ان کی زنجیر سے جکڑی ہوئی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں وہ اہلخانہ سے رقم کے بندوبست کرنے کی فریاد کرتے ہوئے سنائی دیے ، رضویہ سوسائٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعہ کے تحت  مغوی سگے بھائیوں کے چچا نعمان کی مدعیت میں درج کرلیا جسے بعدازاں تفتیش...
۱