کچے کے ڈاکوؤں نے ایک ہی برادری کے 8 افراد اغوا ء کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کچے کے ڈاکو ؤں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔
کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے صبح ڈکیت گروپ کے سرغنے کا بھائی بھی قتل ہوا۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ ہوگئی جہاں ڈاکوؤں اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔