data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کا نیا انداز سامنے آیا ہے جہاں رکشہ گینگ شہریوں کو با آسانی نشانہ بنا کر موبائل فون اور نقدی چھیننے لگا ہے۔ تازہ واقعہ میں مشرق سینٹر کے قریب چینل فائیو کے سیکورٹی گارڈ کو لوٹ لیا گیا۔ چار رکنی گروہ میں شامل ایک خاتون اور تین مرد ملزمان نے گارڈ کو رکشے میں بٹھایااور کچھ ہی فاصلے پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات صبح 10 بج کر 10 منٹ پر پیش آئی تاہم نیو ٹاؤن پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشہ گینگ انتہائی چالاکی سے شہریوں کو اعتماد میں لے کر رکشے میں بٹھاتا ہے اور تنہائی میں پہنچتے ہی لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رکشہ گینگ کے زیادہ تر کارندے سرجانی ٹائون سے نیپا چورنگی اور ملیر قائد آباد روٹ کے چلنے والے رکشوں میں موجود ہے اور وہ سہراب گوٹھ یا قائد آباد پر اندرون ملک اور اندرون سندھ سے آنے والے مسافروں کو اپنا ہدف بناتے ہیں۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے رکشہ اسٹینڈپر رکشوں کے ڈرائیورز کے لیے کسی قسم کا کوئی مکینزم نہیں بنایا ہوا ہے اور نہ ہی رکشوں کے ڈرائیورز کی اسکروٹنی کی جاتی ہے جبکہ پولیس گشت نہ ہونے کے باعث بھی علاقے میں اس گینگ کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن دہاڑے لوٹ مار سے علاقے میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جہلم: زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کاٹ دی

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

جہلم کے علاقے دینہ میں زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق دینہ کی حدود موہال میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی جس کے بعد زخمی گائے کو مقامی افراد نے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا۔

ویٹرنری اسپتال میں زخمی گائے کا علاج کیا گیا۔

پولیس نے گائے کی ٹانگ کاٹنے کا مقدمہ گائے کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا تاہم واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون
  • پشاورپولیس نے لیزر سسٹم سے لیس جدید ڈرون تیار کرلیا
  • ’وائٹ کرولا گینگ‘ کا بدنام رکن محمد علی حاجانو گرفتار
  • کراچی کے ایک اور نوجوان کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، 2 کروڑ روپے تاوان طلب
  • خیبر پختونخوا پولیس نے لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا
  • ڈیفنس میں سرکاری افسر کے گھر میں ڈکیتی، زیورات سمیت کروڑوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا
  • جہلم: زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کاٹ دی
  • پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا
  • ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان کے ایس ایم ایس کو فراڈ قرار دیدیا