جہلم: زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کاٹ دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
جہلم کے علاقے دینہ میں زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق دینہ کی حدود موہال میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی جس کے بعد زخمی گائے کو مقامی افراد نے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا۔
ویٹرنری اسپتال میں زخمی گائے کا علاج کیا گیا۔
پولیس نے گائے کی ٹانگ کاٹنے کا مقدمہ گائے کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا تاہم واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گائے کی ٹانگ
پڑھیں:
کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود صفورا سعدی ٹاؤن میں فائرنگ سے 25 سالہ رحیم الدین ولد مبین الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی۔
ہیڈ محرر تھانہ سچل صدام کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ادھر بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی، ڈیسنٹ ہوٹل کے قریب اندھی گولی لگنے سے 30 سالہ احمد حسن ولد لیاقت زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔