جاوداں فہیم و دیگر کی سیف الدین کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اورنائب ناظمہ کراچی فرح عمران نے نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ ولواحقین سے ملاقات اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ دریں اثنا نائب ناظمات کراچی ندیمہ تسنیم،ہاجرہ عرفان، شیبا طاہر اور سمیہ عاصم ، معاون خصوصی شبانہ نعیم اور سیکرٹری اطلاعات ثمرین احمد نے مرحومہ کے انتقال گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلدیاتی نظام خودمختار بنائے بغیر مسائل کاحل ممکن نہیں‘ وزیربلدیات سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر خود مختار اور جدید مالیاتی ماڈل پر منتقل کیے بغیر شہری مسائل کا مستقل حل ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹاؤن کارپوریشنز کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات اور عالمی اداروں کے تعاون کو نئی سمت دے رہی ہے سندھ لوکل کاونسل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبے بھر کے ٹاؤن چیئرمینوں کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے چیئرمین شریک ہوئے اس اجلاس نے پہلی بار تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہی فورم پر اکٹھا کر کے مشترکہ بلدیاتی پالیسی سازی کے دروازے کھول دیے اجلاس میں ورلڈ بینک اور کلک کے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے واضح کیا کہ نئے ڈیجیٹل ٹیکسیشن ماڈل کے تحت جن ٹاؤنز کی ریونیو ریکوری بہتر ہوگی۔