پی ایس9شکارپورمیں پولنگ کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-2
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس 9 شکارپور تھری کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا وقت گزشتہ رات 12 بجے مکمل طور پر ختم ہوگیا۔ پولنگ 14دسمبر کو ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم روکنا لازمی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہو گی
فائل فوٹو۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
30 دسمبر کو کاغذات کی اسکروٹنی ہو گی، جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیے جائیں گے۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہو گی۔