ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعہ کی دوپہر انتخابی امیدوار شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ عثمان ہادی ڈھاکہ۔8 کے ممکنہ آزاد امیدوار ترجمان ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور بجائن نگر کے باکس کلورٹ کے علاقے میں دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر ہادی پر گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے۔ عثمان ہادی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد ایمرجنسی وارڈ کے باہر جمع ہوگئی۔
পল্টন এলাকায় ঢাকা-৮ আসনের স্বতন্ত্র এমপি প্রার্থী ইনকিলাব মঞ্চের ওসমান হাদির উপর গুলি বর্ষণ।#Dhaka #Bangladesh #Dhaka8 pic.
— Basherkella – বাঁশেরকেল্লা (@basherkella) December 12, 2025
عثمان ہادی انتخابی مہم میں سرگرم کردار ادا کر رہے تھے اور جاری سیاسی ماحول میں ان پر حملے نے دارالحکومت میں انتخابی تشدد کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے میڈیا اور پبلک ریلیشنز ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر محمد طالب الرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے عام انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا
پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور عینی شاہدین کے بیانات جمع کر رہی ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جا سکے۔
ابھی تک کسی گرفتاری یا حملے کی وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ شہری و سیاسی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انتخابات قریب آنے کے ساتھ تشدد کے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
بنگلادیش میں حالیہ ہفتوں کے دوران مختلف علاقوں میں ایسے کئی پر تشدد واقعات سامنے آ چکے ہیں، جنہوں نے انتخابی ماحول کی سکیورٹی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بنگلہ دیش انتخابات ڈھاکہ عثمان ہادیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بنگلہ دیش انتخابات ڈھاکہ عثمان ہادی عثمان ہادی
پڑھیں:
کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں گاؤں جڑیو بھنگوار میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بھنگوار برادری کے دو گروہوں میں رشتے کا تنازع تھا جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔