یواے ای میں سال نو پر چھٹی اور نماز جمعہ کا وقت تبدیل کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں نئے سال 2026 کی آمد پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا جبکہ جمعہ کے خطبہ اور نماز کے اوقات میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کا دن 2026 وفاقی حکومت کےلیے چھٹی کا دن ہو گا۔ چھٹی جمعرات یکم جنوری 2026 کو ہو گی جبکہ جمعہ، 2 جنوری
2026 وفاقی حکومت کے ملازمین کےلیے کام کا دن ہو گا۔ علاوہ ازیں اسلامی امور، اوقاف اور زکوٰة کی جنرل اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے خطبہ اور نماز کے اوقات میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق جمعہ 2 جنوری 2026 سے ہوگا۔ نئے شیڈول کے تحت جمعہ کا خطبہ اور دعا 12 بجکر 45 منٹ پر ہوگی۔
نماز وقت
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
آئین کو بار بار سیاسی مفادکےلیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا،شازیہ مری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری سیاسی مباحث کو مسترد کرتے ہوئے اسے قومی استحکام کے لیے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ منصوبہ قرار دیا ہے۔ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئین کو بار بار سیاسی مفاد کے لیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مو¿قف پہلے دن سے واضح ہے کہ پارلیمنٹ کو جنوبی پنجاب پر موجود اتفاقِ رائے کو عملی شکل دینی چاہیے، تاہم نئے صوبوں کی بنیاد تقسیم، ٹکراو¿ یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں
نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری بھی واضح کر چکے ہیں کہ کوئی صوبہ زبردستی یا تنازع پیدا کر کے نہیں بنایا جائے گا۔ترجمان نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اتحاد، استحکام اور آئینی ذمہ داری پر مبنی فیصلوں کی علمبردار رہی ہے۔ نئے صوبوں کے حساس معاملے پر سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں اور قومی وحدت کو کمزور نہ بنائیں۔