یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے یورو وژن 2026 میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر احتجاجاً اپنی جیت کی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نیمو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے، اس لیے اسرائیل کو یورو وژن میں شامل کرنا یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی کے خلاف ہے۔
گلوکار نے اپنے پیغام میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ٹرافی لوٹا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یورو وژن 2026 آئندہ مئی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوگا، جبکہ اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ پہلے ہی مقابلے سے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیل کو یورو وژن
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا 21 دسمبر کو لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنے کا اعلان
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو بلدیاتی ایکٹ میں نظرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی شہریوں کے حقِ نمائندگی اور مضبوط مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ دھرنا 21 دسمبر کو دوپہر 2 بجے پریس کلب لاہور کے باہر شروع ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کیخلاف بھرپور احتجاجی مہم کا آغاز کرتے ہوئے 21 دسمبر 2025 کو لاہور پریس کلب کے باہر بڑے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔ ہنگامی زوم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے فیصلے کی منظوری دی اور شہر بھر کے تمام زونز کے کارکنان کو دھرنے میں بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری لاہور اظہر بلال، نائب امراء لاہور، ڈپٹی سیکرٹریز، امراء اضلاع اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں زون انچارجز کو فوری طور پر موبلائزیشن تیز کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ 19 تا 21 دسمبر کارکنوں سے رابطہ مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہر زون سے 25 تا 50 کارکنوں کی لازمی شرکت کو ہدف کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو بلدیاتی ایکٹ میں نظرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی شہریوں کے حقِ نمائندگی اور مضبوط مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ دھرنا 21 دسمبر کو دوپہر 2 بجے پریس کلب لاہور کے باہر شروع ہوگا۔