نائب وزیراعظم اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات میں 16ویں سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 12 تا 14 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ دعوت یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی طرف سے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سر بنی یاس فورم ایک اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس ہے، جس میں سینیئر سیاستدان، پالیسی ساز اور عالمی ماہرین اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، بشمول امن، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

فورم کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بین الاقوامی رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا

اس موقع پر وہ پاکستان کے نقطہ نظر کو پیش کریں گے اور خطے کے چیلنجز کے حل، بات چیت کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے مواقع بڑھانے پر زور دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار پاکستان سربنی یاس فورم متحدہ عرب امارات نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان سربنی یاس فورم متحدہ عرب امارات یو اے ای متحدہ عرب امارات اسحاق ڈار یاس فورم یو اے ای کریں گے

پڑھیں:

وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اشک آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان پہنچ گئے۔ ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ نے وزیر اعظم و
پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانب داری اور ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانب داری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماو¿ں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی، مصدق ملک کا اہم خطاب
  • وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • چین کے وزیر خارجہ سعودیہ، متحدہ عرب امارات اور اردن کے دورے کا آغاز
  • ترکمان صدر کی دعوت، وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ
  • اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر‘ اماراتی و امریکی سفارتکاروں کی ملاقاتیں‘ باہمی امور پر گفتگو
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات