الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر و ٹنڈوآدم کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند ڈاکٹر محمد طلحہ کے دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب محمدی بینکیوئیٹ ٹنڈوآدم میں منعقد ہوئی جسمیں معروف صنعتکار و سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین ، چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم غلام مرتضٰی جونیجو ، سابق چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری ایڈوکیٹ ، انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے صدر محمد اقبال بھٹی ، عبدالوہاب انصاری ممبر سندھ بار کونسل الطاف حسین جونیجو ایڈوکیٹ ، معروف علمی سماجی شخصیت سید اقبال علی، دی سٹی اسکول ہائیر سیکنڈری اسکول کے سی ای او مرزا اشفاق بیگ ، سماجی شخصیت عمران عزیز غوری ، تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر پروفیسر احمد بلال غوری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈوکیٹ، امیر جماعت اسلامی تحصیل ٹنڈوآدم عبدالغفور انصاری ، نائب امراء مشتاق احمد عادل ، حاجی نور حسن ، جنرل سیکریٹری عبدالستار انصاری ، پروفیسر احمد جبران غوری ، پروفیسر عبدالخالق راجپر ، پروفیسر محمد ادیب عالم ، ایم ایس تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم ڈاکٹر سید فضل حسین شاہ ، ڈاکٹر عبدالحق شیخ ، ڈاکٹر محمد طارق آرائیں ، ڈاکٹر عبدالحمید غوری ، ڈاکٹر محمد اسلم میمن ڈاکٹر محمد کلیم ، ڈاکٹر راشد قریشی، ڈاکٹر عبدالرؤف ملک ، ڈاکٹر ندیم شیخ ، ڈاکٹر محمد اسلم لیاقت پور ، ڈاکٹر اشفاق احمد ، ڈاکٹر عمران صدیقی ، ڈاکٹر بشیر خاصخیلی ، ڈاکٹر امیر احمد ، ڈاکٹر صادق بلوچ ، ڈاکٹر عثمان بھٹہ، ڈاکٹر عامر فاروقی ، ڈاکٹر زاہد مختار ، ڈاکٹر ذاکر ڈوگر ، ڈاکٹر ناصر قریشی ، ڈاکٹر سید محمد طارق ، ڈاکٹر جاوید میمن ، طارق عزیز غوری ایڈوکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد ٹنڈوا دم
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔