نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-19
اسلام آباد( آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر جاری صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع اور تعاون کے راستے بھی زیرِ بحث آئے۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے عزم کو اجاگر کرنے کے تناظر میں اہم قرار دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نیٹلی بیکر
پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، تعلیم،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر کے ہمراہ جدید تعلیمی وسائل سے آراستہ امریکی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی پروقار عمارت کا افتتاح کیا۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ہم تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اضافے کے لیے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے بہت مثبت توقع رکھتی ہوں، صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی ہمارے تعلقات بھرپور طریقے سے آگے بڑھے ہیں۔
نیٹلی نے کہا کہ ہماری واشنگٹن ڈی سی اور پاکستان میں متعدد انگیجمنٹس ہوئیں، مستقبل کے لیے ہم تعلیم، تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا و پاکستان میں نئے شعبہ جات جیسے ٹیکنالوجی و آئی ٹی میں مزید سرمایہ کاری حاصل کرنا شامل ہے اور یقیناً ہماری بڑی لمبی گہری سیکیورٹی شراکت داری ہے۔
وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے جدید وسائل سے بھرپور اس نئی عمارت کو پاکستانی طلبہ کے لیے نئے مواقع کا مرکز قراردیا۔
واضح رہے کہ امریکی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی اسلام آباد میں عمارت جدید لنکنز کارنر لائبریری، تھری ڈی پاڈ کاسٹ سینٹر اور دیگر سہولیات سے لیس ہے۔