پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔
وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔
کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر غور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اور اس اہم موقع کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عوامی روابط کے فروغ کے لیے بھی موثر انداز میں منایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک چین تعلقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین تعلقات اسحاق ڈار پاک چین
پڑھیں:
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالر کی پراجیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالر کی پراجیکٹ ریڈینیںس فنانسنگ پر دستخط ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ پر دستخط ہوئے۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ منصوبوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے۔
ترجمان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
ترجمان نے کہاکہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے ان منصوبوں کے لیے مضبوط عزم پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟
کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان ترجمان اقتصادی امور معاہدوں پر دستخط وی نیوز