نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو؛خطے کی صورتحال اور غزہ پرتبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سٹی 42: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے خطے کی صورتحال، خصوصاً غزہ پر تبادلۂ خیال کیا ،نائب وزیرِاعظم نے اسرائیل کے یکطرفہ منصوبے کی سخت مذمت کی۔ اسرائیلی منصوبے کے تحت رفاہ سرحدی گزرگاہ کو صرف غزہ کے رہائشیوں کے اخراج تک محدود کیا جا رہا ہے۔
یہ امن منصوبے کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ ہے۔دونوں راہنماؤں نے غزہ تک بلا تعطل امداد کی فراہمی یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے دیرپا امن کے لیے مربوط کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔