ڈاکٹر معظم علی خان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے وائس چانسلر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ڈاکٹر معظم علی خان۔فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر معظم علی خان کو سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں قائم واحد صوبائی سرکاری جامعہ گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈاکٹر معظم علی خان پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، تلاش کمیٹی نے گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا تھا۔
چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں تلاش کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار اور انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل اسٹڈیز کے سابق ڈائریکٹر معظم علی خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔
جب کہ میر پورخاص کیمپس کے سابق پی وی سی اور آئی بی اے سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امام الدین کھوسو کو دوسرے اور آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میر محمد شاہ کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔
گورنمٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے لیے 164 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 130 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور امیدواروں کے انٹرویوز کئی روز تک جاری رہے۔
ان تین ناموں کو انٹیلیجنس کلیئرنس کے لیے ملک کی تین معتبر ایجنسیوں کو بھیجا گیا تھا جن کی کلیئرنس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے نمبر پر آنے والے معظم علی خان کو بطور وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر معظم علی خان کالج یونیورسٹی وائس چانسلر کے سابق گیا تھا
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔