جعلی خاتون ڈاکٹر جنرل اسپتال لاہور سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
لاہور:
کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق ملزمہ جنرل اسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے رشوت وصول کر رہی تھی، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم سونیا بی بی ڈاکٹر نہیں ہے۔
اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمہ سونیا بی بی چک منگلا میر پور خاص کی رہائشی ہے۔
ملزمہ نے اعتراف کیا کہ ملزمہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈاکٹر کرواتی تھی۔ ملزمہ ڈاکٹر بن کر اب تک شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور چکی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں رثائی ادب کانفرنس 14 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی
ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ اس کانفرنس کی صدارت کرینگی اور جناب جاوید حسن صاحب، ڈاکٹر عرفی ہاشمی صاحب، ڈاکٹر ارسلان راٹھور صاحب اور ڈاکٹر ازور شیرازی صاحب اپنے مقالے پیش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رثائی ادب کانفرنس 2025ء لاہور میں 14 دسمبر، اتوار دوپہر 1.30 بجے
سلمان فارسی آڈیٹوریم گلبرگ حالی روڑ لاہور منعقد ہو رہی ہے، جہاں ماہرین اور محققین رثائی ادب کی روایت، تحقیق اور جمالیاتی شعور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ اس کانفرنس کی صدارت کریں گی اور جناب جاوید حسن صاحب، ڈاکٹر عرفی ہاشمی صاحب، ڈاکٹر ارسلان راٹھور صاحب اور ڈاکٹر ازور شیرازی صاحب اپنے مقالے پیش کریں گے۔ یہ تقریب رثائی ادب کے فکری تسلسل اور اس کے معاصر تقاضوں پر مکالمے کا اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔