پنڈی پولیس کی خاتون انسپکٹر کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا
سی پی او آفس آمد پر پرتپاک استقبال،سی پی اوخالد ہمدانی کی حوصلہ افزائی اور شاباش
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔انسپکٹر ارم خانم کی سی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر ارم پنجاب پولیس کا ایک درخشاں ستارہ ہیں۔سید خالد ہمدانی نے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم کی نمایاں کامیابی نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انسپکٹر ارم خانم سی پی او
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔