راولپنڈی پولیس کی ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھارتی ویٹ لفٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ان کے شاندار کارنامے پر راولپنڈی پولیس لائنز میں استقبال کیا گیا اور سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ارم خانم کو اولمپک کی ٹارچ اٹھانے کی دعوت بھی دی گئی ہے اور انہوں نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
کراچی:(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست میزبان پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کی آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں چلی گئی۔ شائقین ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی راہ دیکھتے رہ گئے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم جاوید نے 24، 24 رنز بنائے، آسٹریلوی بولر کیرلی نے 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47 اوراسٹیفن پیلسن نے 34 گیندوں پر 42 رنز بنائے، فواد عالم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
منتظمین نے اعلان کیا تھا کہ فائنل میں شاہد خان آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے تاہم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے آنے والے مداحوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، شاہد خان آفریدی فائنل کا بھی حصہ نہیں بنے۔
پاکستان کے ہمایوں فرحت 312 رنز بناکر ایونٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے، آسٹریلیا کے مارک کیلری نے 19 وکٹیں حاصل کرکے بہترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ہانگ کانگ کے خالد قریشی بہترین وکٹ کیپر اور ریسٹ آف ورلڈ کے ہر شاد بہترین فیلڈر قرار پائے۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ہمایوں فرحت نے حاصل کیا انہوں نے ایونٹ میں 23 چھکے لگائے، ویسٹ انڈیز کے انٹونیل اٹولیا پلیئر اف ٹورنامنٹ قرار پائے، آخر میں مہمان خصوصی چیئرمین انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ کونسل اسٹرلنگ ہیمین نے انعامات تقسیم کیے۔
تقریب تقسیم انعامات میں سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، مشتاق محمد، صادق محمد، جلال الدین، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان ودیگر بھی موجود تھے۔