پشاور پولیس بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں کامیاب کارروائیاں کیں جس میں بدنام جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔
گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری کی علامت تھا۔ پشاور پولیس کے سی سی پی اسپیشل ٹیم کے علی الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں مقابلے ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ پشاور: اشتہاری ملزمان لعل شیر اور جان شیر شانگلہ، رمضان شیر پشاور میں مقابلے میں ہلاک کر دیئے گئے جبکہ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، زمینوں پر قبضوں کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
علاوہ ازیں رمضان شیر کے گھر پر چھاپے کے دوران ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ کی زد میں رمضان شیر بھی ہلاک ہوا اور دو ساتھی فرار ہوئے۔ اہم کامیابی حاصل کرنے والی پولیس ٹیموں کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور میں
پڑھیں:
پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا زیر حراست فائرنگ سے ہلاک
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست ملزم سمیع اللہ ولد سعد اللہ سکنہ لالی باغ لگ کر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید الرحمٰن، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ گلزار خان بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور ملزم کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں پر چیکنگ جاری ہے ملوث ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔