باجوڑ میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باجوڑ: خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔