باجوڑ،پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکہ،1 شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
باجوڑ(نیوزڈیسک) خیبرپختون خوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ضمنی انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ تاہم این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا، کیونکہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی وجہ سے انہیں روکا ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے دیگر کامیاب امیدوار یہ ہیں:
این اے 18 ہری پور: بابر نواز خان
این اے 104 فیصل آباد: دانیال احمد
این اے 129 لاہور: محمد نعمان
این اے 143 ساہیوال: محمد طفیل
این اے 185 ڈیرہ غازی خان: محمود قادر خان
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں:
پی پی 73 سرگودھا: میاں سلطان علی رانجھا
پی پی 87 میانوالی: علی حیدر نور خان نیازی
پی پی 98 فیصل آباد: اعزاز علی تبسم
پی پی 115 فیصل آباد: محمد طاہر پرویز
پی پی 116 فیصل آباد: احمد شہریار
پی پی 203 ساہیوال: محمد حنیف
پی پی 269 مظفرگڑھ: میاں عالمدار عباس قریشی
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ یہ نوٹیفکیشن گزیٹ آف پاکستان میں بھی شائع کیا جائے تاکہ عوامی ریکارڈ میں شامل ہو جائے۔