سابق صوبائی وزیرو ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرو ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ممبر صوبائی اسمبلی( ایم پی اے )و سابق صوبائی وزیر انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم دھماکہ کے وقت ایم پی اے انورزیب گھر پر موجود نہیں تھے۔
ممبر صوبائی اسمبلی انور زیب خان نے واقعہ کے تصدیق کی ہے۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
انور زیب خان نے کہا میرے گھر پر ڈرون اٹیک ہوا ہے،حملے میں میرا ذاتی ملازم زخمی ہوا ہے۔یہ جس نے بھی کیا ہے ،کوئی اسطرح حملوں سے میرا حوصلہ نہیں توڑ سکتا ۔
یہ حملہ میرے گھر پر نہیں بلکہ باجوڑ کی 15 لاکھ آبادی کے ہر گھر پر حملہ ہے۔ہم اس کی تحقیقات کرینگے،اس پر باجوڑ قومی جرگہ بلائیں گے۔
اپنی حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ اس کی تحقیقات کرکے ملزمان انجام تک پہنچائے۔امید کرتاہوں وزیراعلی اس پر ایکشن لینگے اور تحقیقات کرکے واقعے کی تہہ تک جاکر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے ۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایم پی اے ہوا ہے گھر پر
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔