اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019ء کے رول 21 کو بروئے کار لانے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تمام تحقیقات یا انکوائریاں فی الفور روک دے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تحقیقات روک دے۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019ء کے رول 21 کو بروئے کار لانے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تمام تحقیقات یا انکوائریاں فی الفور روک دے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ چیف منسٹر آفس بطور ایپکس ادارہ انتظامی و مالی شفافیت کو یقینی بناتا ہے اور قواعد و ضوابط کی سختی سے پاسداری کرتا ہے، اس لیے متعلقہ ادارے سے تحقیقات روکنے کی استدعا کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی میں مبینہ بد انتظامیوں اور بدعنوانیوں کی تحقیقات شروع کی تھی تاہم سابق وزیر اعلیٰ نے جاتے جاتے اس انکوائری کو روکنے کی ہدایت جاری کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن

پڑھیں:

گلگت بلتستان الیکشن، سکردو میں اسلامی تحریک کا اعلیٰ سطحی اجلاس، تیاریوں کا جائزہ

کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کا پہلا رسمی اجلاس چیئرمین کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیرصدارت سکردو میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزدادہ، شیخ نثار اتحادی، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، سخی احمد جان، نثار حسین، موسیٰ سدپارہ، مہدی علی ایڈووکیٹ اور شاہ رئیس خان نے شرکت کی، جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مصور نقوی نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں جی بی کے آئندہ انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان کے میدان عمل میں اترنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان کے حلقوں میں مرحلہ وار رابطہ عوام مہم چلانے کے لیے ابتدائی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں شرکاء کمیٹی کو اسلامی تحریک پاکستان کی سابقہ اور حالیہ عوامی خدمات اور اقدامات کی بھی بریفنگ دی گئی، جس کو بہترین قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر سراہا گیا۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کی خواہشمند شخصیات کے رابطوں کو بھی مرحلہ وار مکمل کرنے کی منظوری دی گئی اور سیاسی انتخابی کمیٹی نے رابطوں کے لیے پہلے سے موجود رابطہ کمیٹی کو متفقہ طور اختیار دیا کہ وہ سیاسی اور انتخابی امور کی انجام دہی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ شرکاء اجلاس نے اسلامی تحریک پاکستان کی عوامی مقبولیت کے باعث جی بی میں کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کا جی بی کی عوام کے لیے خدمات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور آئی ٹی پی حکومت میں ہوتے ہوئے اور حکومت کے بغیر بھی مسلسل عوامی خدمات انجام دیتی رہی ہے۔ کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام گلگت پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کل حلف اٹھائیں گے
  • گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل، ریٹائرڈجسٹس یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر
  • جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر
  • جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان مقرر
  • جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیر علیٰ مقرر
  • ہم نے پانچ سال بہت محنت کی، ضمیر مطمئن ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا الوداعی خطاب
  • گلگت بلتستان الیکشن، سکردو میں اسلامی تحریک کا اعلیٰ سطحی اجلاس، تیاریوں کا جائزہ
  • گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری، کل نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان متوقع